Dairy Feed
High Lac Feed
ہائی لیک پیلٹ فیڈ (نمبر 18)
- یہ فیڈ خاص طور پر جانوروں کی صحت بحال رکھنے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
- دودھ کی مقدار اور اس میں موجود ٹوٹل سالڈز (Total Solids) کو نمایاں حد تک بڑھاتی ہے۔
- پروٹین، امائنو ایسڈز، چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور منرلز سے بھرپور، اور ہر قسم کے ٹاکسن سے پاک۔
- ری پروڈکشن کے مسائل کو ختم کر کے جانور کی تولیدی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
- اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور کا باڈی اسکور (Body Condition Score)، وزن اور خوبصورتی دیرپا برقرار رہتی ہے۔
ہائی لیک پیلٹ فیڈ 16
- ہر نسل کے خشک اور حاملہ جانوروں کی تمام غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نہایت مناسب قیمت پر بہترین فیڈ۔
- جگالی کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں سے ضروری غذائی اجزاء جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔
- اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور وقت پر ہیٹ میں آتا ہے۔
- بچھڑیوں کے حاملہ ہونے کی شرح اور تولیدی صحت میں شاندار اضافہ کرتی ہے۔
ہائی لیک میٹ 23
- یہ فیڈ خاص طور پر کٹڑوں، بچھڑوں اور قربانی والے جانوروں کی بہترین اور تیز نشوونما کے لیے تیار کی گئی ہے۔
- یہ فیڈ جانور کو صحت مند بناتی ہے اور گوشت کی پیداوار میں شاندار اضافہ کرتی ہے۔
- گوشت والے جانوروں کو فربہ کرنے (موٹا کرنے) کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور کے وزن میں روزانہ 900 گرام سے 1200 گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔
- اس کے متواتر استعمال سے جانوروں کی جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوتی ہے جس سے ان کی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہائی لیک پیلٹ فیڈ (نمبر 20)
- یہ متوازن فیڈ دودھ دینے والے جانوروں کی بہترین جسمانی صحت برقرار رکھنے اور دودھ کی پیداوار میں بے پناہ اضافے کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔
- اس کے مسلسل استعمال سے نہ صرف دودھ کی یومیہ مقدار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے، بلکہ دودھ کے گاڑھے پن یعنی ٹوٹل سالڈز (Total Solids) کا معیار بھی شاندار ہو جاتا ہے۔
- یہ ونڈا ضروری پروٹین، امائنو ایسڈز، وٹامنز، بائی پاس فیٹ (چکنائی) اور اہم منرلز کا بہترین مرکب ہے، جو ہر طرح کے مضر ٹاکسنز (زہریلے مادوں) سے مکمل پاک اور محفوظ ہے۔
- یہ جانوروں میں بانجھ پن اور ری پروڈکشن کے دیگر مسائل پر قابو پا کر ان کی نسل کشی اور تولیدی صلاحیت کو انتہائی موثر بناتی ہے۔
- مضبوط اور خوبصورت جسم: اس خوراک کا مستقل استعمال جانور کی جسمانی ساخت (Body Condition Score) کو مثالی بناتا ہے، جس سے جانور کا وزن بڑھتا ہے اور اس کی چمک دمک اور خوبصورتی دیر تک قائم رہتی ہے۔
ہائی لیک پیلٹ فیڈ 30 (٪22 CP)
- تازہ اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے لیے ایک پریمیم انتخاب، جو TMR (Total Mixed Ration) کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
- میٹابولزم اور معدے کی تیزابیت کو مستحکم رکھنے اور میٹابولزم کی درستگی میں بے حد مفید۔
دودھ کے گاڑھے پن اور فیٹ میں یقینی اضافہ۔ - دیرپا پیداوار دودھیل جانوروں کا سُوا لمبا کرتی ہے تاکہ بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔
- تولیدی مسائل، لنگڑے پن اور ساڑو جیسے مسائل کو جڑ سے ختم کرنے میں مددگار۔
- یہ آپ کے جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں یقینی اضافہ کرتا ہے۔
ہائی لیک پیلٹ فیڈ (نمبر 25)
- یہ فیڈ بالخصوص امپورٹڈ اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
- دودھ کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے گاڑھے پن میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔
زہر باد، تیزابیت اور لنگڑے پن سے محفوظ رکھتی ہے۔ - غذائی قلت دور کر کے قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے، جس سے حیوانے کی سوزش (ساڑو) جیسی موذی بیماری میں واضح کمی آتی ہے۔
- زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے تولیدی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرتی ہے۔